سیالکوٹ سگے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو عدالت سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔



سیالکوٹ ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کی کارکردگی سگے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو عدالت سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔

نبیل نعمت کی رپورٹ کے مطاب

14 جنوری 2022 کو تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ انصاری کالونی کے رہائشی دائم علی نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے باپ کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا تھا ۔

تھانہ حاجی پورہ میں درج ہونے والے مقدمہ قتل کی ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ سٹی سرکل کے انچارج عرفان اشرف نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش مکمل کر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جس کی روشنی میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم دائم علی کو موت کی سزا سنائی ہے۔ رواں ماہ کے دوران سیالکوٹ میں قتل کے تیسرے مقدمہ میں ملزمان کو عدالت ہائے سے عمر قید اور موت کی سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments