پسرور سرکل 5 ڈاکو گرفتار 12 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی، 7 موٹر سائیکلیں،4 سمارٹ فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان

پریس ریلیز

مورخہ 16 نومبر 2022


سیالکوٹ پسرور سرکل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک شرافت گینگ کے 5 ڈاکو گرفتار، 12 لاکھ روپے مالیتی مال مسروقہ نقدی، 7 موٹر سائیکلیں،4 سمارٹ فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری


تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھلورہ سب انسپکٹر صہیب ارشد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک شرافت ڈکیت گینگ کے 5 ملزمان کو سرغنہ سمیت اور 2 دیگر چوروں گرفتار کر لیا ہے.


ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینا ہوا 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ نقدی 1 لاکھ 20 ہزار روپے، 07 عدد موٹر سائیکلیں ، 4 قیمتی سمارٹ فونز اور وارداتوں کے دوران استعمال کیا جانے والا اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں


ملزمان کی شناخت

1. شرافت علی ولد برکت علی دیندار سکنہ چکری چونڈہ

2. زاہد ولد اشرف سکنہ کامونکے کلاں

3. عبدالوہاب ولد زاہد فاروق سکنہ چونڈہ

4. عدنان ساجد عرف حمزہ ولد بشیر سکنہ بھیلو مٹو

5. سلمان ولد عطاء سکنہ چکری چونڈہ


ملزمان کے خلاف سیالکوٹ ضلع میں راہزنی اور ڈکیتی کے 15 مقدمات درج ہیں جنہوں نے درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی ۔ 


 ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیموں کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا  اعلان کیا ہے۔ 


بشکریہ۔خرم شہزاد 

ترجمان سیالکوٹ پولیس

0/Post a Comment/Comments