قلعہ کالروالا پولیس کی کامیاب کارروائی 2 ماہ قبل اغوا ہونے والی تین سالہ دعافاطمہ کراچی سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردی

قلعہ کالروالا پولیس کی کامیاب کارروائی 2 ماہ قبل اغوا ہونے والی تین سالہ دعافاطمہ کراچی سے بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردی اور ملزمہ کوگرفتار کرلیا ملزمہ مدعی مقدمہ کی رشتے دار نکلی ٫ بیٹی کی بازیابی پر والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس پارٹی کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے بتایاجاتاہےکہ قلعہ کالروالا کے نواحی گاؤں گرڑ بریار کے رہائشی امان اللہ کے گھرسے 21 ستمبر کواسکی 3 سالہ بیٹی دعا فاطمہ اغوا ہوگئی اور اغوا کاروں نے موبائل فون پر پانچ لاکھ روپے تاوان طلب کیا جس پر ڈی ایس پی پسرور سرکل رانا محمد قاسم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالروالا اصغر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 2 ماہ بعد مغویہ بچی کو کراچی سے بازیاب کرکے والدین کےحوالےکردیا اور ملزمہ شمیم بی بی عرف چندو کوبھی گرفتار کرلیاملزمہ کا خاوند روز گار کے سلسلہ کیلئے میں بیرون ملک مقیم ہے مزید تفتیش جاری ہے والدین نے بچی کی بازیابی پرپولیس کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالروالا اورپولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

محمد نوازنجمی نمائندہ ایکسپریس نیوز قلعہ کالروالا

0/Post a Comment/Comments