سیالکوٹ SSIOU سیل کی بہترین کار کردگی 19 سالہ دوشیزہ کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو عدالت سے عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا
تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے ساہوالی مریم کالونی میں31 مارچ 2021 کے دن 19 سالہ کرسچن دوشیزہ کے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے کرسچن کمیونٹی میں اضطراب اور غم و غصہ کی کیفیت پیدا ہوگئی ۔ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے واقع میں ملوث نا معلوم 3 ملزمان لطیف عرف کاکا، حامد اور محسن عرف طوطی کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔مقدمہ کی تفتیشی SSIOU سیل کی لیڈی سب انسپکٹر شہر بانو نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کیے اور سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی تفتیش کو مکمل کر کے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا ۔ایڈیشنل سیشن جج میڈم سمعیہ اسد نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان لطیف عرف کاکا کو 2 بار عمر قید چار لاکھ روپے جرمانہ، حامد کو تاحیات قید 2 لاکھ روپے جرمانہ، اور محسن عرف طوطی کو عمر قید 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔معیاری تفتیش کی بدولت متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ممکن بنانے پر کرسچن کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اپم پی اے طارق گل ، بشپ آف سیالکوٹ ایلون جان سیموئل، کرسچن کمیونٹی کے حقوق کیلیے جدوجہد کرنے والے تنظیم TM فاؤندیشن امور کرسچن کمیونٹی کے دیگر اکابرین نے ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران کا شکریہ ادا کیا اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والی لیڈی سب انسپکٹر شہر بانو کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے لیڈی سب انسپکٹر شہر بانو کو تعریفی سند اور نقد انعام سے بھی نوازا۔رپورٹ عنصر محمود بٹ بیوروچیف سیالکوٹ پولیس ورسز کرائم ۔
Post a Comment