پسرور/احساس زمہ داری نے ٹرانسفارمرچوری ہونے سے بچالیا
پسرور/واپڈا ملازمین اور اہلیان دیہہ تلونڈی عنائیت خان سب ڈویژن نمبر 3 پسرور کے احساس زمہ داری اور خصوصی کاوش سے 200 KVA کا ٹرانسفارمر چوری ہونے سے بال بال بچ گیا , تفصیل کے مطابق ڈویژنل چیئرمین پسرور جہانگیر منصف جٹھول کو بوقت قریب 3:30 بجے سحری کال موصول ہوئی کہ ایک مشکوک گاڑی لوڈر ویگن ٹرانسفارمر کے پاس کھڑی ہے اور کچھ نامعلوم اشخاص ٹرانسفارمر کے بیڈ کے اوپر چڑھے ہوئے ہیں اور ڈی, فیوز ,اور جمپر کاٹے ہوئے ہیں , جہانگیر جٹھول ہمراہ فیصل محمود اے ایل ایم حسنین عارف بی, ڈی فوری موقع پر پہنچ گئے ,چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین اور اہل دیہہ کو دیکھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جس سے محکمہ واپڈا لاکھوں روپے مالیت کے نقصان سے بچ گیا , 15 پر کال کر کے اطلاع دی گئی تو متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گرد نواح میں ناکہ بندی کروا دی ,ایکسئین پسرور حافظ عمران بشیر صاحب ایس ڈی او توصیف اعوان نے ملازمین کے بہترین عمل کو سراہا اور تعریفی کلمات ادا کئے,
Post a Comment