پسرور تھانہ سبزپیر کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل اور بیوی کوزخمی کردیا


پسرور قتل کی واردات


پسرور تھانہ سبزپیر کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل اور بیوی کوزخمی کردیا پسرور تھانہ سبزپیر کے نواحی گاوُں منڈیالہ میں آپسی ناراضی ختم نہ کرنے پرموضع منڈی ٹھروہ کے رہائشی اکرم ولد بوٹا نے اپنے سسر اور اپنی بیوی پرفائرنگ کردی جس سے سسر قمر حسین ولد غلام حیدر موقع پر ہی جانبحق جبکہ بیوی شدید زخمی ڈی ایس پی سرکل پسرور اور ایس ایچ او سبزپیر نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردیا

عثمان غنی تحصیل انچارج ریڈ نیوز پسرور

0/Post a Comment/Comments