پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی جنریشن اورٹرانسمیشن کا نظام بحال کر دیا۔
پاور ڈویژن نے ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب بجلی کی ترسیل اور جنریشن مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
پاور ڈیژن کے مطابق نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی کی سپلائی مکمل بحال ہو چکی ہے اور اب صرف جگہ جگہ معمول کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی ،لاہور ،فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کا بحران تاحال برقرار ہے، کئی کئی گھنٹے سے بتی گل ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Post a Comment