محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو شکست دیکر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا لیکن جلد ہی قومی کپتان بابر اعظم 15 رنز بنا کر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا، جس کے بعد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
محمد نواز اور حیدر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔
اس سے قبل میچ کے آغاز میں ہی کیوی اوپنر فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی ، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
جس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی لینے میں کامیاب ہوگئے، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کے رنز کو 59 تک محدود کیا اور واپس بھیج دیا۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔
جس کے بعد اگلی ہی گیند پر و محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور میچ کے آخری اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔
سہ ملکی سیریز کے فائنل معرکے میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Post a Comment