گیپکوپسرور سب ڈویژن نمبر 1 کے لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اختر گورائیہ اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد 10 اکتوبر کو ریئاٹرڈ ہو گئے
گیپکوپسرور سب ڈویژن نمبر 1 کے لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اختر گورائیہ اپنی سروس مکمل کرنے کے بعد 10 اکتوبر کو ریئاٹرڈ ہو گئے کمپلنٹ آفس گیپکو قلعہ احمد کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ایس ڈی او گیپکوپسرور حافظ ذبیح اللہ لائن سپرنٹنڈنٹ محمد نواز اور مکمل لائن سٹاف نے شرکت کی جبکہ عبدالخالق چوہدری صدر قلعہ احمد آباد پریس کلب رجسڑڈ اور محمد افضل پنوں بطور مہمانان خصوصی شریک ہوئے حاضرین نے لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اختر گورائیہ کی خدمات اپنے کام کو محنت لگن شوق اور ایمانداری سے کرنے کو سراہا اور نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا جبکہ لائن سٹاف کی طرف سے تحائف اور پھول بھی پیش کیے گئے آخر میں تمام شرکاء کو بہترین ظہرانہ دیا گیا
Post a Comment