محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں جب انگلینڈ کے خلاف 46 واں رن بنایا تو انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے یہ کارنامہ 55 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں انجام دیا،& بابر اعظم نے 55 اننگز میں کل 2153 رنز بنائے تھےیہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام اس طرح کیا ہے کہ دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بھی بن گئے ہیں۔
Post a Comment