قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے کے بعد سے کہا جارہا تھا کہ دونوں کی منگنی انجام پاچکی ہے۔ان افواہوں پر جہاں صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا تھا جبکہ کچھ کی جانب سے جھوٹا قرار دیا جارہا تھا۔سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کے بعد صحافی احتشام الحق نے ٹوئٹ میں کہا کہ دونوں خاندانوں کی اجازت سے میں شاہیں شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی کی منگنی کی افواہوں سے متعلق وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا تھا کہ رشتہ قبول کیا جاچکا ہے، یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد 2 سال میں باضابطہ طور پر ان کی منگنی کردی جائے گی۔
Post a Comment