بالائی علاقوں میں موسم سرما کی دستک، پہاڑوں پر ہلکی برفباری


بابوسر ٹاپ اور اطراف میں موسم خزاں کی پہلی برف باری ہوئیدیامر میں موسم سرما نے دستک دےدی۔ بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے موسم سرد ہو گیا۔اہل علاقہ نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔بابوسر ٹاپ اور اطراف میں برف باری ہوئی، بابوسر چلاس روڈ عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔بابوسر ٹاپ میں برفباری کے باعث جھلکڈ چلاس روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ خراب موسم کے دوران مسافر غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔

0/Post a Comment/Comments