اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے آڈیو لیک کا نوٹس لے لیا ہے، کل مشاورت ہو گی اور تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک مبینہ لیک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں سرکاری افسر نے شہباز شریف کو مریم نواز کی جانب سے اپنے داماد راحیل کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے مریم نواز کے داماد کے لیے سرکاری افسر پر دباؤ ڈالا جس پر سرکاری افسر نے کہا کہ سر یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائے گا۔دوسرے شخص نے شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ یہ کام اسحاق ڈار سے کروالیں تو شہباز شریف کہتے ہیں ٹھیک ہے ایسے کرلیں۔
Post a Comment