خواتین جدید علم و ہنر سے آراستہ ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا


خواتین جدید علم و ہنر سے آراستہ ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا

(نسیم ناصر خواجہ) حوا آرگنائزیشن کی سالانہ تقریب میں ہنر مند خواتین کو ڈپلوماز دینے کی تقریب سے خطاب۔

رپورٹ اشفاق نیاز

سیالکوٹ حوا آرگنائزیشن کے زیر اہتمام درس قرآن، تجویدالقرآن،بیوٹیشن،کمپیوٹراور سلائی کا کورس مکمل کرنے والی خواتین کو ڈپلوماز دینے کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت بیگم نسیم ناصر خواجہ سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ نوننے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی معروف ماہر تعلیم مسز زاہد خواجہ، ڈائریکٹر حوا آرگنائزیشن نسرین اختر خواجہ،جنرل سیکرٹری حوا روزینہ نوید تھیں۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔آیات بینات کا شرف


مس رابعہ نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظہ بسمہ نے پیش کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائضِ مس اقرا اور مس وردہ نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ انجام دئیے۔۔بیگم نسیم ناصر خواجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا۔آج دنیا کی ترقی میں خواتین کا حصہ کسی سے بھی کم نہیں بلکہ زندگی کے بہت سارے شعبوں میں خواتین مردوں سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔ خواتین ہماری آبادی کا 50 فی صد سے بھی زائد ہیں۔ ہمارے ملک کی خوشحالی خواتین کی ترقی اور فلاح وبہبود سے جڑی ہوئی ہے اگر ہمارے ملک کی خواتین جدید علم وہنر سے آراستہ ہوں گی تو ہمارا ملک اقوام عالم میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔

ڈائریکٹر حوا آرگنائزیشن نسرین اختر خواجہ اور جنرل سیکرٹری حوا روزینہ نوید نے تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ہمیں خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ خواتین کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ انہیں روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا جذبہ رکھنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی ہو گی اور ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہوں۔ آ ج الحمد اللہ حوا آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ہزاروں خواتین مختلف شعبوں میں ہنر سیکھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تقریب میں خواتین نے شہدائے جنگ 1965 کے شہیدوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے۔مہمان خصوصی مسز زاہدہ خواجہ ے تقریب میں جنگ 65 کے شہداء کو خراج عقیدت اور پاک فوج کی جرات و بہادری اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے،انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخردن ہے جب پاکستانی افواج نے عوام کے شانہ بشانہ ہندوستان کی فوج کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا

تقریب میں خواتین میں سلائی مشینیں بھی دی گئیں تاکہ یہ ہنر سیکھنے کے بعد وہ اپنی عملی زندگی میں باعزت طریقے سے روزگار کما سکیں۔ تقریب کیآ خر میں مسز زاہدہ خواجہ نے ملک کی بقا، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی جبکہ شہدائے جنگ 1965 اور متاثرین سیلاب کے لیے بھی خاص طور پر دعا کی گئی۔

0/Post a Comment/Comments