چانپ کا سالن بنانے کی ترکیب
تیار کرنے کی ترکیب 1سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل ڈالیں ۔2تیل کڑکڑانے لگے ،تو اس میں پیاز ڈال دیں۔3 جب سُنہری ہو جائیں ،تو چانپیں ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں ۔4اب ادرک ،لہسن کا پیسٹ ،دھنیا پاؤڈر ،لال مرچ ،سفید زیرہ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں ۔5چانپیں اچھی طرح گل جائیں ،تو مزید بھونتے ہوئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر ملادیں ۔6آخر میں گر م مسالا چھڑک کر دم دے دیں اور گر ما گرم پر اٹھوں ے ساتھ تناول فرمائیں ۔
Post a Comment