اسٹکی چکن ونگز بنانے کی ترکیب
چکن ونگز کو صاف دھو لیں اور ہر چکن ونگز کے دو ٹکڑے کر لیں۔2ادرک لہسن،نمک اور کالی مرچ کو ملا کر چکن ونگز کو اچھی طرح میرینیٹ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔3پھر پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن ونگز کا اپنا پانی خشک ہو جائے اور وہ اچھی طرح گل جائیں۔چولہے سے اتار کر ٹھنڈے کرنے رکھ دیں۔4ایک پیالے میں سویا ساس،چلی ساس،ٹماٹو کیچپ،لال مرچ،لہسن کا پاؤڈر،براؤن شوگر اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا کر رکھ لیں۔5گرل پین کو درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ گرم کریں اور اس پر برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگا دیں۔6چکن ونگز کو تیار کیے ہوئے ساس میں اچھی طرح لتنیڑ لیں اور اسے گرل پین پر رکھ کر تین سے چار منٹ گرل کریں۔7پھر دوسری طرف بھی پلٹ کر گرل کر لیں۔اسی طرح سے سارے چکن ونگز تیار کر لیں۔
Post a Comment