ٹی ٹوئنٹی پاکستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ ٹیم کو شکست سے دوچار کر دیا


کراچی: پاکستان نے7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے دی ہے۔پاکستان نے جیت کے لیے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو 3 رنز سے شکست ہوئی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سات ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئینگلینڈ کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے لیام ڈاوسن اور ہیری بروک 34،34 رنز بنا کر نمایا ں رہے جب کہ بین ڈکٹ نے 33 اورمعین علی نے 29 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے فل سالٹ نے 8، ڈیوڈ ولی نے 11 اور ایلکس ہیلز نے 5 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز اورحارث رؤف تین تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد حسنین نے 2 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئےپاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے، محمد رضوان 88 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے 36 اور شان مسعود نے 21 رنز بنائے جب کہ آصف علی نے تین گیندوں پر 13 رنز کا اضافہ کیا۔ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے ریسی ٹوپلے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ لیام ڈاوسن اور ڈیوڈ ولی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

0/Post a Comment/Comments