تھانہ صدرتونسہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر ریڈ متعدد ملزمان گرفتار

ضلع ڈیرہ غازیخان


ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد علی وسیم کی ہدایت پر معاشرتی کرائم کے خلاف تھانہ صدرتونسہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر ریڈ متعدد ملزمان گرفتار


تفصیلا ت کے مطابق محمد اقبال بزدار ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ کواطلاع موصول ہوئی کہ مسمی عبدالستار بغلانی جوکہ جواء کھلواتا ہے اور کھیلتا بھی ہے اس وقت اپنے چائے کے ہوٹل پر شارع عام چند اشخاص کے ساتھ بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف ہے اگر فوری ریڈ کیاجاوے تو پکڑےجا سکتے ہیں ۔مخبر کی اطلاع معقول پا کر ریڈنگ پارٹی تشکیل دیک; ایس ایچ او تھانہ صدرتونسہ،محمد یوسف بلوچ سب انسپکٹر،محمد طیب اے ایس آئی معہ ملازمان موقع پر پہنچے۔جہاں پر ملزمان بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے ملزمان1۔ غلام شبیر ولد نصیر احمد قوم ملغانی سکنہ سوکڑ 2۔شاہ نواز ولد محمد عبداللہ قوم گاڈی سکنہ سوکڑ 3۔وحیدالحسن ولد تاج محمدقوم ملغانی سکنہ سوکڑ 4۔شہاب الدین ولد غلام حیدر قوم ملغانی سکنہ سوکڑ5۔محمد بخش ولد محمد رمضان قوم ملاں سکنہ بغلانی 6۔ثناء اللہ ولد فدا حسین قوم میراثی سکنہ بغلانی 7۔طاہر رحیم ولد عبدالرحیم قوم بغلانی سکنہ بغلانی 8۔محمد سلیم ولد غلام صدیق قوم درکھان سکنہ بغلانی 9۔محمد خالد ولد محمد رفیق قوم بغلانی سکنہ بغلانی 10۔عبدالرحمان ولد علی محمد ملغانی سکنہ سوکڑ 11۔ ظفر اقبال ولد غلام حسین قوم مسوانی سکنہ بغلانی 12۔ناصر عباس ولد مہمدخان قوم بغلانی سکنہ بغلانی 13۔سجاد الرحمان ولد منظور احمد قوم مغلانی سکنہ سوکڑکوموقعہ پر قابو کرلیا گیا موقع پر پڑداؤ پر لگی ہوئی کل رقم71460 روپے اور موبائل فون وغیرہ برآمد کرلی۔اس موقع پررانا جان محمد ڈی ایس پی سرکل تونسہ کا کہنا تھا کہ قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی کسی کے ساتھ  کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی۔پبلک  ریلیشن آفیسر

دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

0/Post a Comment/Comments