سینئر قانون دان رانا مقبول حسین ایڈوکیٹ کے بڑے بھائی رانا زاہد حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی


پسرور کی وکلاء برادری معزز جج صاحبان، سیاسی و سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی

پسرور (رانا سلمان سے) سابق جنرل سیکرٹری پسرور بار ایسوسی ایشن و سینئر قانون دان رانا مقبول حسین ایڈوکیٹ کے بڑے بھائی رانا زاہد حسین (ٹھیکیدار) کی نمازہ جنازہ پسرور کے نواحی گاؤں رامکے میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں کرنل ریٹائرڈ افتخار احمد خاں رہنما پاکستان تحریک انصاف پسرور، رانا عرفان ایڈوکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان ، پسرور بار کی تمام وکلاء برادری، سول و سیشن کورٹ کے جج صاحبان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل ان کے آبائی گاؤں رامکے میں مورخہ 4 ستمبر 2022 بروز اتوار کرایا جائے گا۔

0/Post a Comment/Comments