ویجیٹیبل اینڈ شرمپس چاوٴمین بنانے کی ترکیب
1نوڈلز کو ابلتے ہوئے گرم پانی میں دس سے بارہ منٹ یا پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطابق ابال لیں اور ابلنے کے دوران اس میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل شامل کر دیں۔2چولہے سے اتار کر ایک پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر ڈھک کر ایک سے دو منٹ رکھیں پھر چھلنی میں ڈال دیں۔3جھینگوں کو صاف کرکے دھو کر پیالی میں رکھیں اور اس میں نمک،آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ،کارن فلار اور ایک کھانے کا چمچ سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔سبزیوں کو دھو کر باریک کاٹ کر رکھ لیں۔4پھر کھلے پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر ہلکا سا گرم کریں اور اس میں لہسن کو سنہرا ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں مصالحہ لگے ہوئے جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں۔5جب جھینگوں کی رنگت تبدیل ہونے لگے تو اس میں کٹی ہوئی سبزیاں ڈالیں اور ساتھ ہی نمک،سفید مرچ،چینی اور سویا ساس ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں۔6آخر میں ابلے ہوئے نوڈلز ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں۔7گرم گرم ڈش میں نکال کر اس آسانی سے بننے والے مزیدار چاؤمین کو انجوائے کریں۔
Post a Comment