مکھنڈی حلوہ بنانے کی ترکیب

سوجی کو اچھی طرح چھان کر صاف کر لیں اور اسے دودھ میں بھگو کر رکھ دیں۔2کڑاہی میں ایک چوتھائی پیالی کوکنگ آئل میں الائچی کے پسے ہوئے دانے اور کٹے ہوئے بادام پستے ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔3پھر اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر خوشبو آنے تک بھونیں۔4دوسرے چولہے پر چینی میں ایک پیالی اور زردے کا رنگ ملا کر درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر شیرہ بنا لیں۔5تھوڑی سی آنچ تیز کرکے سوجی کو بھونیں۔اس دوران ناریل،چینی کا شیرہ اور کوکنگ آئل شامل کرکے بھونیں اور کھویا شامل کرکے چولہے سے اتار لیں۔6ٹرے میں نکال کر اس کی غذائیت بڑھانے کے لئے تھوڑے سے گوند مکھانوں کو کوکنگ آئل میں فرائی کرکے شامل کر لیں اور بادام پستے کی ہوائیوں سے سجا لیں۔

0/Post a Comment/Comments