اشنا شاہ کو خواتین کو دھوکا دینے سے متعلق ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اشنا شاہ کو آج کل ایک نئی مشکل کا سامنا ہے، اپنے ٹویٹ میں اشنا شاہ نے میل فرینڈ کو تنبیہ کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر پوسٹ کئے گئے اپنے پیغام میں میل فرینڈ کی کلاس لیتے ہوئے اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ڈئیر مین اگر فیمیل فرینڈ آپ کی بیہودہ باتوں پر ردعمل نہیں دے رہی تو آپ کو سمجھ لینا چاہیئے، ایسا نہ ہو آپ کی یہ حرکت مزید پریشانی کا سبب بنے۔اداکارہ کے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اشنا شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اشنا شاہ کی طرف سے کئے جانے والے ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ڈئیر مین اور ڈئیر وومین سمیت مخلتف موضوعات پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی۔
Post a Comment