کلاسوالہ سے تعلق فرسٹ کلاس کرکٹر شہزاد اعظم رانا 36 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے



افسوس ناک خبر پسرور کا اعظیم کرکٹر انتقال کر گیا

فرسٹ کلاس کرکٹر فاسٹ باؤلر شہزاد اعظم رانا 36 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ شہزاد اعظم رانا نے 90 فرسٹ کلاس میچز میں 378 وکٹیں حاصل کیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں اتنی زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے باوجود بھی انہیں کبھی پاکستان ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ میں نے ون ڈے کپ، قائدِ اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی20 کپ کے میچز میں شہزاد کو باؤلنگ کرتے دیکھا ہر مرتبہ محسوس ہوا کہ آخر یہ بندہ پاکستان ٹیم تک کیوں نہیں پہنچ سکا۔ آج یہ ٹیلنٹڈ فاسٹ باؤلر اپنے خواب آنکھوں میں سجائے دنیائے فانی سے کوچ کر گیا۔ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں کلاس والا کے قبرستان میں ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا۔

اللّٰہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے آمین 🤲۔

0/Post a Comment/Comments