پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بوچر، وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اور عروج ممتاز کمنٹریٹر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا جس میں کل 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے جوز بٹلر کی قیادت میں انگلینڈ کی 19 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ سیریز کے پہلے ٹی20 میچ سے جمع ہونے والی سیلاب سے متاثرہ افراد کو فراہم کی جائے گی۔
Post a Comment