بڈیانہ پولیس تھانہ بڈیانہ نے 2 طلبا کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے چند روز قبل نمائندہ دنیا نیوز سعید بٹ کے دو بھتیجوں طلال اور شماس پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھے۔ ملزمان اکبر ۔ حسنین اور رفاقت اور دیگر کے خلاف تھانہ بڈیانہ میں مقدمہ درج تھا جبکہ شدید زخمی طلبا ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ضلع سیالکوٹ کے صحافیوں نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا اور ڈی ایس پی پسرور عامر ملک سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
Post a Comment