’جلدی بڑی ہوجاؤ،میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘جب14سال کی لڑکی پر دل ہار بیٹھے تھے شعلے کے گبر جی


ممبئی(شوبز ڈیسک) جب کبھی بھی بالی ووڈ میں ویلن کی بات ہوتی ہے تو اس میں سال 1975 میں آئی فلم شعلے کے گبر کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ یہ ہاتھ مجھے دے دو، کتنے آدمی تھے، جیسے زبردست ڈائیلاگ کے ذریعے اس کردار سے ایکٹر امجد خان سیدھا لوگوں کے دلوں میں بس گئے تھے۔ آج بھلے ہی وہ اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن انہیں گبر کے کردار کے لئے ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔وہیں ان کے اس کردار کی طرح ان کی لو اسٹوری کے قصے بھی کافی مقبول ہیں۔ امجد خان کی بیوی کا نام شیلا خان ہے۔ دونوں نے سال 1972 میں شادی کی تھی۔ حالانکہ ایکٹر شیلا کو تبھی دل دے بیٹھے جب وہ صرف 14 سال کی تھیں۔ اس کا ذکر ایک بار خود شیلا نے ہی کیا تھا۔ مجھے بھائی نہیں کہا کرو فلم فیئر کو دئیے ایک انٹرویو میں شیلا نے بتایا تھا کہ وہ اور امجد خان ممبئی کے باندرا میں ایک دوسرے کے پڑوسی تھے۔ وہ انہیں جینت انکل کے بیٹے کے طور پر جانتی تھیں۔ ان کی عمر ان دنوں صرف 14 سال تھی اور وہ اسکول میں پڑھتی تھیں، وہیں امجد خان کالج میں تھے۔ وہ دونوں ایک ساتھ بیڈمنٹن کھیلا کرتے تھے۔ اسی دوران ایک بار امجد خان نے شیلا سے کہا تھا کہ ’مجھے بھائی نہیں کہا کرو‘۔ جلدی بڑی ہوجاؤ میں تم سے شادی ۔۔۔ شیلا نے آگے بتایا تھا کہ ایک دن وہ اسکول سے لوٹ رہی تھیں تبھی امجد خان وہاں آئے اور کہنے لگے کہ تم شیلا کا مطلب جانتی ہو؟ شیلا اسے کہتے ہیں جس کی آنکھیں کالی ہوتی ہیں۔ وہیں پھر وہ آگے کہنے لگے کہ ’تم جلدی بڑی ہوجاو، میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔‘اس کے کچھ ہی دنوں بعد امجد خان نے شیلا کے گھر شادی کی تجویز بھیج دی تھی۔ حالانکہ شیلا کی عمر کم ہونے کی وجہ سے ان کے والد نے اس کے لئے انکار کردیا تھا۔ لیکن دونوں کے پیار کا سلسلہ جاری رہا اور پھر سال 1972 میں شادی کے طو رپر دونوں کو پیار کی منزل مل گئی۔

0/Post a Comment/Comments