میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیالکوٹ کے پی اے ظہیر کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا


انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم کی سرکل آفیسر رائے صفدر کی نگرانی میں اسپیشل جج جمشید نواب کے ہمراہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں چھاپہ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے پی اے ظہیر کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا رشوت کے لئے دیئے جانے والے نشان ذدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے انٹی کرپشن کے سرکل آفیسر رائے صفدر نے بتایا کہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے وارڈ سرونٹ امیر حمزہ نے درخواست دی کہ اسٹینو ظہیر اسے کنٹریکٹ ملازمت سے کنفرم کروانے کے لئے ہر ماہ 5 ہزار روپے رشوت وصول کرتا تھا اور اب رشوت کی رقم بڑھا کر 10 ہزار کر دی ہے اور وہ اسے رشوت نہ دینا چاہتا ہے جس پر اینٹی کرپشن ٹیم نے جج جمشید نواب کی موجودگی میں چھاپہ مار کر نشان ذدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے



0/Post a Comment/Comments