گورنمنٹ ہائی سکول رندھاوا کا منفرد اعزاز نویں کلاس میں 10بچے 7ٹیچیرز ایک بھی کامیاب نہ ہو سکا


پسرور (عثمان مغل سے)گورنمنٹ ہائی سکول رندھاوا کا منفرد اعزاز نویں کلاس میں 10بچے 7ٹیچیرز ایک بھی کامیاب نہ ہو سکا اہلیان لڑکوں کا ڈھول بجا کر ٹیچیرز کے خلاف منفرد احتجاج ایک طرف حکومت والدین کو بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانے پر زور دے رہے ہیں دوسرے جانب رندھاوا سکول کے نویں جماعت کا رزلٹ دیکھنے کے قابل ہے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول رندھاوا کا ضلع بھر میں منفرد اعزاز نویں جماعت میں ٹوٹل 10ںچے ہیں اور ان کو پڑھانے کے لیے 7,ٹیچرز موجود مگر ان سات ٹیچیرز کی محنت کو داد دینا پڑے گی کہ انہوں نے پورا سال نویں جماعت کے بچوں کو اتنی محنت اور توجہ سےپڑھایا کہ 10میں سے ایک بھی بچہ پاس ہونے میں کامیاب نہ ہو سکا سکول کے اس شاندار رزلٹ پر اہلیان رندھاوا کے نوجوانوں نے ڈھول بجا کر اور گلے میں پمفلٹ ڈال کر جس میں نعرے درج تھے کہ بریانی کھاؤ اور بچوں کو نہ پڑھاؤ کے نعرے درج تھے اس پر مظاہرین نے وزیر تعلیم پنجاب ۔سی ای او سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے پوری کلاس میں ایک بھی بچہ کامیابی حاصل نہ کر سکا اس پر سکول کے متعلقہ ٹیچیرز کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

0/Post a Comment/Comments