وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 40.70 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 11 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔حالیہ ہفتے آلو کی قیمتوں میں 0.33 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 16.24 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں 9.84 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 1.88 فیصد، چینی کی قیمتوں میں 0.95 فیصد، ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں 0.39 فیصد، کوکنگ آئل کی رپورٹ کے مطابق چائے کی پتی کی قیمتوں میں 6.30 فیصد اضافہ ہوا، دال مونگ کی قیمتوں میں 3.46 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 2.54 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 2.53 فیصد، آٹا کی قیمتوں میں 1.96 فیصد، چاول کی قیمتوں میں 1.73 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 1.68 فیصد اور بریڈ کی قیمتوں میں 1.45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔حالیہ ہفتے 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا اور ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی البتہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد سے کم ہو کر 40.58 فیصد پر آگئی۔قیمتوں میں 0.10 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.62 فیصد کمی واقع ہوئی۔
Post a Comment