انچارج نادرا آفس پسرور صدیق ساگر کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو

پسرور (جمشیدگل سے) گزشتہ روز نادرا آفس پسرور کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انچارج نادرا آفس پسرور صدیق ساگر نے ایک سائل کا قانونی کام کرنے سے انکار کر دیا، لہذٰا محکمہ متعلقہ انچارج کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے۔


سینٹرل پریس کلب پسرور کے صحافیوں کے وفد نے چیئرمین عمران نواز کھوکھر کی سربراہی میں انچارج نادرا آفس پسرور کا موقف جاننے کے لیے نادرا آفس پسرور کا دورہ کیا اور انچارج نادرا آفس پسرور صدیق ساگر سے اس خبر پر ان کا موقف دریافت کیا۔


انچارج نادرا آفس پسرور صدیق ساگر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نادرا آفس پسرور کے حوالے سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کی تردید کرتا ہوں۔

دراصل گزشتہ روز ایک سائل میرے پاس آیا جو کراچی کا رہائشی تھا اور اپنے شناختی کارڈ پر مستقل ایڈریس (پسرور میں) تبدیل کروانا چاہتا تھا، حکومت پاکستان کی جانب سے جو ایس او پیز ہمیں دیے گئے ہیں ان میں واضع ہے کہ اگر کسی سائل نے اپنا مستقل یا موجودہ پتہ تبدیل کروانا ہو تو اس کے لیے لازمی ہے کہ اس کے پاس مطلقہ علاقے (جس میں وہ اپنا ایڈریس تبدیل کروانا چاہتا ہے) کا مکان کا فرد ملکیت، کرایہ نامہ جو اس کے نام پر ہو یا اس کے پاس اس مکان ان کا بجلی یا گیس کا بل جو اس کے نام پر ہو یا اس کے والدین کا اس علاقے میں رہائش کا پتا ہونا لازمی ہے۔ جو کہ سائل کے پاس موجود نہ تھے۔

اس کے پاس اس کے موبائل میں موجود ایک غیر واضح فرد ملکیت تھا مگر وہ بھی تحصیل سیالکوٹ کا تھا۔ جس پر میرے سٹاف نے انہیں بارہا باور کروایا کہ اپنے پتے کی تبدیلی کے لیے جو کوائف آپ دے رہے ہیں یہ ناقابل قبول ہیں۔

جس پر وہ بضد تھے کہ آپ اسی فردِ ملکیت جو کہ تحصیل سیالکوٹ کی تھی پر ہمارا مستقل پتا (پسرور میں) تبدیل کر دیں۔

ہمارے انکار پر انہوں نے واویلا مچایا اور سوشل میڈیا پر ہمارے ٹرائل کی دھمکیاں دی۔

انچارج نادرا آفس پسرور نے مزید کہا کہ نادرا آفس پسرور میں موجود میرا تمام سٹاف انتہائی جانفشانی اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ ہم بلا تفریق تمام شہریوں کو نادرا کی تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ لہذا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی تمام خبریں جن میں نادرافس پسرور کا نام شامل کیا جا رہا ہے بے بنیاد ہیں اور میں ان کی تردید کرتا ہوں۔

0/Post a Comment/Comments