ڈاکوؤں نے پسرور الکڑے پھاٹک کے قریب راہگیر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا مزاحمت پر راہگیر زخمی


ڈاکوؤں نے پسرور الکڑے پھاٹک کے قریب راہگیر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا مزاحمت پر راہگیر زخمی


پسرور(سید حسنین گیلانی سے)ڈاکوؤں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ ذیشان رضا کو سلامی ڈاکوؤں نے پسرور شہزادہ پھاٹک کے قریب راہگیر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا مزاحمت پر راہگیر زخمی ڈاکو فرار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ذیشان رضا نے تھانہ صدر پسرور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں پسرور کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ ذیشان رضا کے سامنے دہائیاں دیں کے پسرور شہر بھر میں چور ڈاکووں نے شہریوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے دن دیہاڑے شام سویرے ڈاکو شہریوں کو بے خوف و خطر لوٹ رہے ہیں اور پسرور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے لیکن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان رضا کی طرف سے کوئی خاص ریسپانس نہ دیا گیا اور ڈی پی او سیالکوٹ کے واپس جاتے ہی ڈاکوؤں نے شام ہوتے ہی ایک راہگیر کو پسرور الکڑے پھاٹک کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور راہگیر کی طرف سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے راہگیر کو زخمی کر دیا اور ڈاکو تنویر ڈوگر سکنہ الکڑے سے گن پوائنٹ پر نقدی رقم اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے پسرور شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا ہے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے بھی ڈر رہے ہیں ڈاکو شہر بھر میں کھلے عام گھوم رہے ہیں سرکل پسرور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے اعلی حکام ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا فرار

0/Post a Comment/Comments