ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین قوم کی اس بیٹی کو سلام سیلاب زدگان کی مدد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس قراۃ العین وزیر ہیں، انہیں جب بتایا گیا کہ نوشہرہ میں اگلے 8 گھنٹوں میں پانی داخل ہونے والا ہے تو انہوں نے کسی کو کہنے کی بجائے خود گھروں سے جا جا کر لوگوں کو کہا کہ ضروری سامان پیک کرو جلدی اور جہاں آپ کیلیئے انتظام کیا ہے وہاں پہنچیں، کئی لوگ تو فوراً نکل پڑے لیکن کچھ لوگوں نے اعلان پر توجہ نہ دی جس پر مس قراۃ العین نے چھڑی اٹھائی اور دروازے کھٹکھٹا کر زبردستی باہر نکالا پولیس کی نفری ساتھ لی تاکہ سامان رکھوانے میں مدد کی جائے ریڑی، ٹرالی جو جو ٹرانسپورٹ ملی استعمال میں لا کر رات سے پہلے سارا علاقہ خالی کروا کر انہیں مخصوص مقامات پر پہنچا دیا پھر رات 2 سے 3 کے درمیان علاقے میں پانی داخل ہوا لیکن سب گھر خالی ہو چکے تھے اسلیئے کوئی جانی نقصان نہ ہوا.حسرت ہی ہے کہ ایسے کمشنر ڈپٹی کمشنر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہر ضلع میں ہوں

0/Post a Comment/Comments