پٹرولنگ پولیس کھوئی پسرور کی دبنگ کاروائی ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار مقدمات درج

.پسرور سیالکوٹ روڈ سرائے شاہ فتاح سٹاپ پر  پٹرولنگ پولیس کھوئی سٹاپ ASI محمد یعقوب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکے کے دوران ایک کار میں 5 افراد کے قبضہ سے 3 عدد ناجائز 30 بور پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد.

تفصیلات کے مطابق SSP پٹرولنگ ہائی وے پولیس گوجرانوالہ اور DSP پٹرولنگ ہائی وے پولیس سیالکوٹ عرفان الحق سلہریا کی ہدایت پر کھوئی سٹاپ سب انسپکٹر انچارج چوکی محمد عمران مہر کی زیر نگرانی محمد یعقوب ASI نے اپنی ٹیم ندیم عباس. عباس منیر. محمد آصف. عرفان بٹ. وسیم انور. عدنان سرور. نوید اختر اور امتیاز  کے ہمراہ پسرور سیالکوٹ روڈ سرائے شاہ فتاح سٹاپ پر ناکے کے دوران ایک کرولا کار کو روکا جس میں سوار 5 افراد ڈکیتی کرنے کے لیے جا رہے تھے اور تلاشی لینے پر  5 افراد (1)عاطف علی ولد نذیر سکنہ گجر سنگھ فیصل آباد.(2) ندیم انجم ولد سلیم سکنہ گجر سنگھ فیصل آباد.(3) قاسم علی ولد لیاقت علی نوشہرہ سانسی نئی آبادی گوجرانوالہ.(4) مہران علی ولد محمد یعقوب علی سکنہ چک نمبر 497 بورے والا (5) عاقب ولد اشرف سکنہ نواں کوٹ شیخوپورہ ان 5افراد کے قبضہ سے 3 ناجائز پسٹل 30 بور اور متعدد گولیاں برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانہ بڈیانہ میں مقدمات درج کردیے گئے. اس موقع پر ASI محمد یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کے پٹرولنگ پوسٹ کھوئی سٹاپ کی حدود سیالکوٹ پسرور روڈ پر طرح طرح کے ہونے والے جرائم اور دیگر چور ڈکیٹ گینگ کو گرفتار کرنا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے.رپورٹ محمد نوید ڈسٹرکٹ رپورٹر سیالکوٹ GS نیوز ٹی وی.


0/Post a Comment/Comments