نوح دستگیر بٹ نے 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا




کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کی جیت اور گولڈ میڈل اپنے ملک اور والد کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ والد نے میرے گولڈ میڈل کے لیے 12 سال محنت کی ہے اور اس لیے میں یہ میڈل ان کے نام کرتا ہوں نوح بٹ نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے لیے دعائیں کیں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے اتنے زیادہ پاکستانی سپورٹ کرنے آئیں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے 405 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا، جب کہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو گرام وزن اٹھایا۔نوح بٹ کامن ویلتھ کے گزشتہ مقابلوں میں برونز میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ نوح بٹ نے 109 کلو گرام کیٹاگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

0/Post a Comment/Comments