پسرور پٹرولنگ پولیس چوکی انچارج کھوئی سٹاپ محمد عمران ہمراہ ٹیم سرفراز اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے پابند سلاسل کر دیا تفصیلات کے مطابق پسرور نارووال روڈ چاند بس سٹاپ پر پیٹرولنگ پولیس کی طرف سے چیکنگ کی جاری تھی کہ پولیس کو دیکھ کر ایک شخص نے دوڑ لگا دی جس کو پولیس نے پکڑ کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں نام پہ پوچھنے پر اس نے اپنا نام علی رضا ولد محمد اکرم قوم جٹ محلہ حنیف پوره پسرور بتایا اس کے خلاف تھانہ صدر پسرور میں پیٹرولنگ پولیس کی طرف سے مقدمہ نمبر 547/22 بجرم 132/65 درج کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا
Post a Comment