وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے قذافی سٹیڈیم کے قریب ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےکہا ہےکہ نئےکمپلیکس کےلیے پنجاب حکومت 30 فیصد اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت 70 فیصد دے گی۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ نئے کمپلیکس میں کھلاڑیوں کے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے زیر زمین ٹنل بنائی جائےگی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ جدید کمپلیکس بننے سےکرکٹ کے میچ دبئی کے بجائے لاہور میں کرانا آسان ہوگا تاکہ پاکستان میں بھی سپورٹس کے ایونٹ ہوسکیں۔
Post a Comment