ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی خلاف کیس:حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دائر کردی


حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی کی درخواستیں بھی کیس ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کیساتھ سننے کی استدعا کردی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہمنحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں۔ درخواست کے متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے۔الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کیخلاف عمران خان کی جانب درخواست کے مطابق سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ سپریم کورٹ نے اپیلیں منظور کیں تو 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔ موقف اختیار کیا گیا ہے کہالیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا۔چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنا جواب بھیسپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ حمزہ شہباز نے جواب میں استدعا کی ہے کہ پرویز الہیٰ کی درخواست خارج کی جائے۔سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا۔

0/Post a Comment/Comments