ویلڈن سی او میونسپل کمیٹی پسرور نکاسی آپ کے لیے بارش میں اپنے عملے کے ساتھ فیلڈ میں موجود


پسرور(نامہ نگار)پسرور میں سیورج کے نکاس کا مسٸلہ مسلمہ حقیقت ہے مگر اس مسٸلے کے حل کے لیے سی او میونسپل کمیٹی پسرور محمد یوسف دفتر میں بیٹھ کر احکامات جاری کرنے کی بجاۓ اپنے ورکرز کے ساتھ بارش میں بھیگتے ہوۓ عملی طور پر متحرک نظر آ رہے ہیں ۔گورنمنٹ ہاٸی سکول نمبر ایک پسرور کی بیرونی دیوار گر جانے کی وجہ سے پانی سکول میں داخل ہو رہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر سی او میونسپل کمیٹی پسرور محمد یوسف فورا موقع پر پہنچے اور ٹوٹی ہوٸی دیوار کی جگہ عارضی بند بنوایا تا کہ سیورج اور بارش کا پانی سکول کی بلڈنگ میں داخل نا ہو ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد یوسف کا کہنا تھا مسلسل بارش اور سیورج کا سسٹم مکمل فعال نا ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں مسٸلہ درپیش ہے مگر ہم میونسپل کمیٹی کے دستیاب وساٸل کے ساتھ اس مسٸلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں بارش میں اپنے ورکرز کے ساتھ عملی طور پر موجود ہوں اور معاملات کی نگرانی کر رہا ہوں ۔

0/Post a Comment/Comments