نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔


نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔الحمدللّٰہ سچ اور جمہوری رائے کی ایک دفعہ پھر فتح ہوئی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر عدالتی فیصلے کا ایک حصہ عبوری غیر قانونی وزیراعلی کے اقدامات کے حوالے سے ہے- جس میں  “قانونی اقدامات” کو برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے- با الفاظ دیگر “غیر قانونی اقدامات” فوری واپس اور قابل مواخذہ ہو سکتے ہیں-
نو منتخب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اولیں ترجیح میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اجازت کے بغیر پنجاب پولیس کا گورنر ہاؤس میں گُھسنا، گورنر کا گھیراٶ کرنا، پنجاب پولیس کا غیر قانونی طور پر پنجاب اسمبلی میں داخل ہونا اور پچیس مئی کو پی ٹی آٸی کے پُرامن کارکنوں، عورتوں اور بچوں پر انسانیت سوز تشدد کرنا، عوام دشمن اور ماوراۓ آٸین پکڑ دھکڑ، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کا نوٹس لیا جاٸے۔ غیر قانونی پولیس ایکشن میں ملوث پولیس ملازمین اور ان کے گلوبٹ معاونین کو شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے تا کہ یہ ریاستی ملازمین آئندہ بلا لحاظ سیاسی وابستگی نہتے عوام کے خلاف جلاد کا کردار ادا نہ کر سکیں-

0/Post a Comment/Comments