ضمنی الیکشن میں کامیابی کے موقع پر حامد باجوہ کی قوم کو مبارکباد


17 جولائی پاکستان تحریک انصاف کے لیے تاریخی دن ہے۔ اس دن پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو شکست دیکر اکثریت ثابت کردی۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی الیکشن میں زبردست کمپین کی کارکنوں کو متحرک کیا۔ عوام نے بھی عمران خان کے بیانیہ پر لبیک کہا


اکثر کہا جاتا ہے کہ جب بندہ جیت جاتا ہے تو اسکو اپنی خامیاں نظر نہیں آتیں لیکن حقیقی لیڈر وہی ہے جس نے کامیابی پر اسکے پیچھے محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدے دران نے بھرپور محنت کی تبھی کامیابی مقدر ٹھہری


لیکن اس کامیابی میں تحصیل پسرور سے تعلق رکھنے والے چوہدری حامد باجوہ کا ذکر نا کیا جائے تو زیادتی ہوگی۔رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری حامد باجوہ نے مشکل حالات میں اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور عمران خان کے بیانیہ کو گھر گھر پہنچانے کی کوشش کی۔ چوہدری حامد باجوہ نے لوکل سطح سے لیکر اعلی قیادت تک اپنی کارکردگی کا لوہا منوایا ہے۔ ضمنی الیکشن میں حامد باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سئینر رہنماؤں کے ساتھ ڈور ٹو ڈور کمپین کی۔


مخلص، محنتی ورکرز پارٹی کا اثاثہ ہیں,جو لوگ نظریاتی ہتھیار سے لیس ہوں اخلاص کی دولت سے مالا مال ہوں وہی کارکن مشکل وقت میں کام آتے ہیں اور یہاں تک کہ جان تک بھی قربان کر دیتے ہیں۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری حامد باجوہ PP41 میں مظبوط ترین امیدوار ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو حامد باجوہ جیسے عوام دوست رہنما کی ضرورت تھی۔


ضمنی الیکشن میں کامیابی کے موقع پر حامد باجوہ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہربات ،پاکستانی عوام کے دل کی آواز ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست اب سہی معنوں میں عوام کے پاس آئی ہے،اب ملکی مفادات کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں،ہم پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دھاندلی کے تمام منصوبے ناکام بنا دیئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے چند دنوں میں ملکی سیاست میں بڑی تبدیلیاں آنے والی ہیں، جو ملک اور عوام کے مفاد میں ہوں گی۔چوہدری حامد باجوہ نےیہ بھی کہا کہ بہت جلد پنجاب میں دوبارہ پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی ۔آخر میں انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کےتمام ووٹر اور سپورٹر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اوریہ تمام لوگخراج تحسین کے مستحقِ ہیں۔

0/Post a Comment/Comments