ہمارے بچپن سے پہلے پاکستان میں ایک مشہور فلم بنی تھی، وہ فلم تو نہیں دیکھی لیکن اُس کا ایک ڈائیلاگ ہمیں سُنایا جاتا تھا کہ ایک چور چوری کرنے کے لیے کسی کے گھر میں گُھستا ہے، واردات کے دوران کہیں قریب سے آذان کی آواز آتی ہے، چور وہیں پر مصلیٰ بچھا کر نماز پڑھنا شروع کر دیتا ہے۔نماز کے بعد چور کے ایمان سے متاثر ہو کر اہلِ خانہ پوچھتے ہیں چور صاحب یہ کُھلا تضاد نہیں ہے۔ چور کہتا ہے کہ نماز میرا فرض ہے اور چوری میرا پیشہ ہے۔ یہ فلم کا ڈائیلاگ تھا، ہم نے تقریباً اسے اپنا قومی نصب العین بنا لیا ہے۔
Post a Comment