صادق آباد کشتی ڈوبنے سے 50 کے قریب افراد کے جانبحق ہونے کا خدشہ

صادق آباد، قیامت ٹوٹ پڑی۔ کشتی ڈوبنے سے 50 کے قریب افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ۔

اب تک 21 لاشیں نکال لی گئیں، 26 کے قریب لاپتا ہیں۔

تفصیل کے مطابق، دو کشتیوں پر 200 کے قریب افراد ایک بارات لے کر دریائے سندھ پار کر رہے تھے۔ کہ اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس کشتی پر زیادہ تر خواتین اور بچے سوار تھے۔ دوسری کشتی پر سوار مردوں نے 50 کے قریب خواتین اور بچوں کو بچا لیا۔ باقی تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔

اب تک ریسکیو ٹیموں نے 21 لاشیں نکال لی ہیں۔ باقی کی تلاش جاری ہے۔

ملنے والے افراد کا اجتماعی جنازہ ادا کر دیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments