حلقہ پی پی 40سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف بن باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
امپورٹڈ حکومت کو 22جوالائی کو ہونے والے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے شب خون مارنے کی سزا مل چکی ہے اب عدالتیں قائم و دائم ہیں انہوں نے اس اہم کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرکے دھونس دھاندلی سے پنجاب حکومت سنبھالنے والے چوروں کے ٹولے کو رخصت کردیا ہے ان خیالات کا اظہار سنئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف۔ حلقہ پی پی 40سے پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری امجد علی باجوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف بن باجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چونکہ ضمنی الیکشن میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا اور جس پر پاکستان تحریک انصاف 20میں سے 15نشیتیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی 15نشتیں جتنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 187ہوگئ اور اس میں سے زرداری نے ایک ارکان کو بھاری مال پانی لگا کر بیرون ملک فرار کروا دیا جس پر پی ٹی آئی کے کل ممبران کی تعداد 186رہ گئی22جوالائی کو وزیر اعلی پنجاب کے ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے مجموعی طور پر 186ووٹ حاصل کیے اور مخالف امیدوار حمزہ شہباز کو 179ووٹ ملے اس طرح چوہدری پرویز الٰہی بھاری اکثریت سے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے لیکن حکومتی کارندوں نے دھونس دھاندلی سے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر ق لیگ کے پڑنے والے دس ووٹ کنسیل کرکے حمزہ شہباز کو کامیاب کروا دیا جس پر پی ٹی آئی کی حکومت نے فوری سپریم کورٹ سے رابط کرکے رٹ پٹیشن دائر کردی جس پر سپریم کورٹ نے 22جوالائی کے ڈپٹی اسپیکر کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلی پنجاب منتخب کر دیا اس طرح امپورٹڈ حکومت اپنے منتقی انجام کو پہنچ گئی چوہدری امجد علی باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ اب انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی
Post a Comment