اسسٹنٹ ایجوکیشن مرکز ستراہ کی دبنگ کارروائی
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پرنجی سکولز کو سیل کر دیا گیا حکومتی احکامات کے خلاف سکولز کھولنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن پرویز اختر
پسرور (زین الدین گجر سے) ۔ تفصیلات کے مطابق نجی سکولز مالکان حکومتی احکامات کیخلاف ڈٹ گئے۔طلبہ کوگرمیوں کی چھٹیاں نہیں کی تعطیلات کے حکم کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ ایجوکیشن پرویز اختر نے سکولز پر چھاپہ مار کر فوری طور پر سیل کر دیا جس میں الحافظ پبلک گرلز سکول بھگت پور اور PEIMAگرلز سکول میانوالی بنگلہ سکولز شامل ہیں ‘ مذکورہ سکول مالکان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے متعلقہ آفیسرز کو لائسنس اور رجسٹریشن کی منسوخی کی ریورٹ پیش کر دی گئی ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن پرویز اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چھاپوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اگر کسی نے سکول میں سمر کیمپ یا آکیڈمی کے نام پر بھی ادارکھولنے کی کوشش کی تو انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Post a Comment