عظیم انسانیت کی مثال، ڈاکٹرز نے ڈوبنے والے بچے کی جان بچالی،


عظیم انسانیت کی مثال، ڈاکٹرز نے ڈوبنے والے بچے کی جان بچالی، ویڈیو وائرل

گلگت ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے نلتر میں جھیل میں ڈوبنے والے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے ذریعے بچا لیا۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسرار اور انکی اہلیہ ڈاکٹر قراۃ العین نے عظیم انسانیت کی مثال قائم کر دی، گلگت کے سیاحتی مقام نلتر کی مشہور جھیل میں ڈوبنے والے بچے کو موقعے پر سی پی آر کے ذریعے بچا لیا، ڈوبتے بچے کو جیسے ہی پانی سے نکالا گیا انسانیت دوست ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے بچا لیا۔ ڈاکٹر اسرار مسلسل اپنے منہ سے مصنوعی سانس دیتے رہے جبکہ انکی اہلیہ ڈاکٹر قراۃ العین بچے کو سی پی آر دیتی رہی جب تک کہ بچے کی سانس بحال نہ ہو۔ اس انسانیت پر اہل علاقہ نے بچے کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا، تاہم اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے اور ہر جگہ سے انہیں داد و تحسین مل رہی ہے جبکہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے اس سماجی خدمت پر انہیں ایوارڈ سے نوازنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

0/Post a Comment/Comments