سیالکوٹ موسم کی صورتحال بارش کا امکان


UPDATE 16-6-2022سیالکوٹ اور مضافات میں گزشتہ رات اچھی بارش اور ژالہ باری ہوئی، آج صبح سے مون سون کی نمی خطے میں داخل ہوگئی ہے اور آج ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جانے سے حبس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،آج رات سے مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا، کل اور پرسوں مون سون کا مرکز سیالکوٹ اور مضافات کا علاقہ ہوگا، حکام کو میں نے مون سون بارشوں کے آغاز کے بارے میں آج سے 10 دن پہلے ہی آگاہ کردیا تھا، اور اچھی بات یہ ہے کہ پی. ڈی. ایم اے نے ہمارے علاقے کے ساتھ ساتھ لاہور اور شیخوپورہ کیلئے بھی الرٹ جاری کردیا ہے، کیونکہ کل اور پرسوں سیالکوٹ اور مضافات میں کچھ مقامات پر تیز موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے.بحرحال آج رات سے 21 جون تک مختلف مقامات پر مختلف اوقات میں مختلف شدت کیساتھ بارشیں ہونگی، ابھی بھی بہت سے ادارے / اور سوشل میڈیا میں ان کو پری مون سون کہہ رہے ہیں. آپ تمام احباب کو یہ واضح کر دوں کہ جون یا جولائی میں جس دن ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد سے تجاوز کرجائے اس دن سمجھ لیں کہ مون سون کی ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، اور اسوقت سیالکوٹ میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد چل رہی ہے، اور یہ نمی زمینی نہیں بلکہ بحیرہ عرب کی نمی ہے جو کہ جنوب مشرق سے یہاں تک پہنچتی ہے اور بادل بن کر بارشوں کا سبب بنتی ہے، لہذا اس نمی سے آج رات کو بادل بننے کا عمل شروع ہو جائے گا اور بارشیں شروع ہو جائیں گی. پچھلے 15 دنوں سے خطہ سیالکوٹ شدید گرمی کا مرکز بنا ہوا تھا، اور مون سون سے پہلے شدید اور طویل گرمی اس بات کا پیش خیمہ ہوتی ہے کہ مون سون کی اچھی بارشیں ہونگی. اس مرتبہ شکر ہے کہ متحدہ عرب امارات والوں نے کوئی مصنوعی بارش کا تجربہ نہیں کیا. ورنہ یہ مون سون آگے چلا جانا تھا. بحرحال اگلے 3 چار دن درجہ حرارت بھی نیچے رہیں گے، 22 جون سے 27 جون تک موسم قدرے سخت ہوگا، یعنی گرمی اور حبس، جوکہ مون سون کی پہلی بارش کے بعد معمول کے مطابق ہوتی ہے اور آنے والے دنوں میں اچھی بارشوں کی علامت بھی. تازہ ترین صورتحال کے مطابق مون سون کی شدت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں تیزی آئی ہے، لہٰذا سرکاری سطح سے الرٹ جاری ہوجانا بہت بڑی بات ہے.

0/Post a Comment/Comments