سیالکوٹ موسم
UPDATE 15-6-2022
سیالکوٹ اور مضافات میں اسوقت موسم شدید گرم اور قدرے مرطوب ہے، اور اسوقت ہوا کا دباؤ معمول سے کم ہونا شروع ہو گیا ہے، لہٰذا آج رات کو سیالکوٹ اور مضافات میں مختلف مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی، یہ بارش مقامی گرمی کے سبب ہوگی، تاہم مون سون کی نمی بھی آہستہ آہستہ داخل ہونا شروع ہو گئی ہے تو کل کسی بھی وقت مون سون کی پہلی بارش بھی ہوگی ، 17 اور 18 جون کو اچھی بارش متوقع ہے جسکی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی آئے گی، اور مون سون کی پہلی بارشوں کا سلسلہ 21 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارش میں وقفوں کے دوران حبس بھی ہوگی.
26 جون سے مون سون کی بارشوں کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوگا اور جیسا کہ پہلے بھی بتایا جا چکا ہے کہ جولائی کے وسط تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اور جولائی کے پہلے دس بارہ دن اچھی بارشیں متوقع ہیں جن میں ایک دو شدید بارشیں بھی ہونگی.
Post a Comment