اسپائر کالج پسرور میں میٹرک کے طلبہ وطالبات کے لیے تقریب تقسیم انعامات


اسپائر کالج پسرور میں میٹرک کے طلبہ وطالبات کے لیے تقریب تقسیم انعامات ۔ اسپائر کالج میں 3 ہزار سے زائد طلباء نے انٹیلجنس ٹیسٹ دیا۔پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کو قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ جو محنت کرتا ہے اللہ پاک اسکو پھل ضرور دیتے ہیں۔ پرنسپل اسپائر کالج پسرور


پسرور۔ تفصیلات کے مطابق اسپائر کالج پسرور کی طرف سے دیوان اکبر مارکی میں شاندار تقرب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا۔ یاد رہے کہ اسپائر کالج نے 27 مارچ کو انٹیلیجنس ٹیسٹ منعقد کیا تھا جس میں تحصیل بھر سے 3 ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اسپائر کالج نے پہلے پچاس طلباء کو خصوصی اسناد سے نوازہ۔ دیوان اکبر مارکی میں منعقدہ تقریب میں شرکاء کو پرنسپل اسپائر کالج یاسر منیر صاحب نے اسپائر کالج کے مقاصد سے آگاہ کیا ۔ انٹیلیجنس ٹیسٹ میں تحصیل بھر میں اول پوزیشن لنکس آئیڈ سکول بڈیانہ لائبہ رفیق کو موٹر سائیکل ،دوم پوزیشن دی نالج سکول پسرور علی اعجاز کو لیپ ٹاپ جبکہ سوئم پوزیشن محراب فاطمہ رحمان ماڈل بن باجوہ ہائی سکول کو موبائل فون جیسے قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ اسپائر یونیورسٹی ،اسپائر میڈیکل کالج ،اسپائر انجینئرنگ یونیورسٹی آ رہی ہے۔ یاسر منیر صاحب نے مزید کہا کہ انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کے لیے وہ محنت کرتا ہے۔ 27 مارچ کو پوری تحصیل سے ایک ٹیسٹ کنڈیکٹ کروایا۔ انٹیلیجنس ٹیسٹ کا مقصد میٹرک کے سٹوڈنٹس کی بہتر تیاری تھا۔ ایوارڈ دینے سے سٹوڈنٹس کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں پرنسپل اسپائر کالج یاسر منیر نے تمام سکولز کے ہیڈز سمیت آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔تمام پری فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایسپائر کالج پسرور میں مورخہ 13 جون 2022 سے کلاسسز کا آغاز ہے۔

0/Post a Comment/Comments