موسم کی صورتحال 20 جون کی رات اور 21 اور 22 جون کو شدید بارشوں کا امکان ہے

 



سیالکوٹ اور مضافات میں اسوقت خوشگوار اور مرطوب چل رہا ہے، گزشتہ روز سیالکوٹ اور مضافات میں موسلادھار بارش ہوئی ، جس کے دوران درجہ حرارت 19.1 درجہ سینٹی گریڈ ہوگیا تھا، اسوقت مون سون پورے خطے میں موجود ہے، آج رات گئے اور کل صبح سیالکوٹ اور مضافات میں متعدد مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی. اور کل دن کے وقت بھی مختلف مقامات پر بارش ہوگی.

21 جون کے دن تقریبا سارا دن اور لگ بھگ پورے علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور بہت سے مقامات پر تیز موسلادھار بارش بھی ہوگی، بارش کی مقدار 50 سے 100 ملی میٹر تک ہوگی.

بارش کا یہ سلسلہ 21 جون کی رات تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے.

22 جون سے 28 جون تک بارشوں میں وقفہ ہوگا، گرمی اور حبس کی شدت بھی ہوگی، 28 جون سے مون سون کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوجائے گا اور تقریباً ایک ایک دن کے وقفوں میں بارشیں ہونگی ، اور یہ راؤنڈ 16 جولائی تک ہوگا، اور 4 سے 13 جولائی کے دوران ایک دو بڑی مقدار والی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں.

یاد رہے کہ بارشوں کیساتھ تیز ہوائیں معمول کی بات ہے، بادل داخل ہوتے وقت تیز ہواؤں کا چلنا اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ جس طرف سے بادل آرہے ہیں برستے ہوئے آرہے ہیں، اور یہ ہوا پانی کے زمین کی طرف آنے سے پیدا ہوتی ہے. 

چونکہ مون سون لگ بھگ پورے خطے میں ہے، اور بہت سے احباب جنکا تعلق لاہور اور شیخوپورہ کے اضلاع سے ہے انکی خواہش تھی کہ میں ان علاقوں کا بھی موسم بتاؤں، ویسے تو میری فورکاسٹنگ 200 کلومیٹر کے دائرے پر مشتمل ہوتی ہے اور لاہور، شیخوپورا کے اضلاع اس دائرے میں آتے ہیں لہذا وہاں کے احباب بھی مستفید ہو سکتے ہیں.

0/Post a Comment/Comments