🌹 جناب میاں ظفر اقبال صاحب ۔۔ عظیم روحانی باپ 🌹
استاد کا فریضہ اگرچہ بہت نازک ہوتا ہے۔ لیکن اس کا راستہ جنت کے راستوں کا نشان ہوتا ہے۔ استاد کہلوانے کے لئے اگرچہ ایک عالم، صاحبِ اخلاق، محنتی و مخلص، بے غرض اور تجربہ کار ہونا لازم ہے۔ رفقائے کار، شاگردانِ رشید اور معاشرے میں استاد کا وقار و مقام یہی صفات طے کرتی ہیں۔
👈 آئیے ۔۔۔ !!! آج آپ کو عظمت و جلال کے عظیم کردار بلکہ عظیم روحانی باپ سے ملواتے ہیں۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
سدا بہار، مِلنسار اور اپنے اہداف (Teaching) پر توجہ مرکوز کرنے والی شخصیت ہیں۔
اپنے متعلمین سے روابط اور اپنے فرائضِ منصبی میں نفاست و معیار کو برقرار رکھنا آپ کا خاصہ ہے۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
نے 03 ستمبر 1983ء کو پرائمری سکول ٹیچر کی حیثیت سے گورنمنٹ پرائمری سکول شہرک (نزد معراجکے ،پسرور) سے اپنی معلمانہ خدمات کا آغاز کیا۔
◼️05 نومبر 1983ء کو تبادلہ کروایا اور گورنمنٹ پرائمری سکول لنگے (نزد پسرور) میں جلوہ افروز ہوئے۔
یہاں پر آپ کو فخرِ پسرور، ماہرتعلیم جناب محمد طاہر نظامی صاحب (معروف شاعر و ادیب) کی صحبت و معیّت بھی نصیب ہوئی۔
◼️27 مئی 1989ء کو بطور ایلیمنٹری سکول ٹیچر (EST) ترقی ملی تو گورنمنٹ رضائے مصطفےٰ ہائی سکول سوکن ونڈ کا حصہ بن گئے۔
(آٹھ سال سات ماہ اور ایک دن ادارہ مذکور کے نام کیے)۔
◼️28 دسمبر 1997ء کو اپنی مادرِ علمی اور تاریخی درسگاہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کلاس والا کو مستقل مسکن بنا لیا۔
◼️یہیں پر 09 اپریل 2015ء کو بطور سیکنڈری سکول ٹیچر (SST) ترقی پائی۔
👈 38 سال آٹھ ماہ اور ایک دن محکمۂ تعلیم کا حصہ رہ کر آج (05 مئی 2022ء) کو پیغمبری پیشہ سے مستقل الوداع (Retire) ہوگئے ہیں۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
فرماتے ہیں کہ: "میرے فرائضِِ منصبی کے کل دورانیہ میں عروج اور فخر کا دور گورنمنٹ رضائے مصطفےٰ ہائی سکول سوکن ونڈ میں گزرا ساڑھے آٹھ سالہ عرصہ ہی ہے۔
انتہائی پُرجوش رفقائے کار کی رفاقت، مکمل آزادی اور مسابقتی ماحول میں کام کرنے کا نتیجہ تھا کہ مذکورہ ادارے کی تعداد 700 تک بڑھ گئی تھی۔ یہ تعداد ہی معیاری تعلیم کا منہ بولتا ثبوت تھی۔
☜ ادارہ ہذا کھیلوں کے میدان میں کئی بار ضلعی چیمپئن بنا اور بالخصوص ٹیبل ٹینس میں مسلسل کئی سال تک ڈویژن کا فاتح رہا۔
☜ انہی ایام (نومبر 1989ء) میں ادارہ مذکور میں مسجد رضائے مصطفےٰ کا سنگِ بنیاد رکھا اور فروری 1990ء میں یہ مسجد مکمل ہوئی۔
☜ مارچ 1990ء میں سکول کو بجلی کی سہولت میسر آگئی۔
☜ ادارہ کے لیے یہ کوئی معمول کے کام نہ تھا بلکہ اس میں میری اور رفقائے کار کی انتہائی زیادہ تگ و دو اور سعیٔ شامل تھی۔ یہی سب کچھ کما لینا فخر اور شرف تھا"۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
فرماتے ہیں کہ: "گورنمنٹ رضائے مصطفےٰ ہائی سکول سوکن ونڈ کے علاوہ دیگر اداروں میں پابندی وقت، مکمل توجہ اور خلوص کے ساتھ پڑھایا ضرور ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اور کسی دوسری تعمیری و مثبت سرگرمیوں کا حصہ بننے کا موقع و ماحول میسر نہ آ سکا۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
ایک عظیم استاد ہونے کے ساتھ ساتھ بڑے سیوَک قسم کے مذہبی کارکن بھی ہیں۔
👈 آپ اپریل 2013ء سے مرکزی مسجد اہل حدیث کلاسوالا، (دارالعلوم) جامعہ محمدیہ کلاس والہ اور مرکزی قبرستان (نورپور روڈ) کلاس والا کے خزانچی چلے آرہے ہیں۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
نے انتہائی بچپن میں مرکزی مسجد اہل حدیث کلاس والا کے خطیب و امام جناب مولانا نور حسین صاحب (گجراتی) سے ناظرہ و ترجمةالقرآن کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی الف، ب بھی پڑی۔ اس ماحول اور صحبت نے نماز کے قیام کا مستقل عادی بھی بنا دیا۔
⬅️ اگر تذکرہ چلے عصری تعلیم کا تو ابتداء گورنمنٹ پرائمری سکول کلاسوالا سے کی۔
◼️1972ء میں یہ سکول پرائمری سے ایلیمنٹری کا درجہ پا گیا تو ادارے کی پہلی چھٹی کلاس کا حصہ بنے اور آٹھویں کے بعد اگلے اسکول کا رخ کیا۔
◼️میٹرک 1977ء میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کلاس والا سے مکمل کیا۔
◼️انٹرمیڈیٹ 1981ء میں لاہور بورڈ سے جبکہ 1994ء میں گریجوایشن (BA) اور ایم اے اسلامیات 2000ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے مکمل کیا۔
☜ (میٹرک کے بعد کی تمام تعلیم نجی سطح پر حاصل کی)۔
⬅️ پیشہ ورانہ تعلیم کے حصول کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ:
☜ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے 1985ء میں پرائمری ٹیچنگ سرٹیفکیٹ (PTC) مکمل کیا۔
☜ 1988ء میں سرٹیفکیٹ آف ٹیچنگ (CT) نظامتِ تعلیمات گوجرانوالہ سے تکمیل پزیر ہوئی۔
☜ 1995ء میں بی ایڈ اور 2001ء میں ایم ایڈ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کامیابی حاصل کیں۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
نے 06 مئی 1962ء کو محترم عبدالغنی صاحب ولد میاں شاہ محمد صاحب کے ہاں (محلہ تالاب والا) کلاس والا میں جنم لیا۔
اجداد تو کھیتی باڑی سے منسلک تھے۔ تاہم والدِ گرامی 1995ء میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول رتہ جٹھول سے بطور نائب قاصد ریٹائر ہوۓ۔
◼️آپ خود بھی مستقل فراغت (Retirement) کے بعد کاشتکاری کو بطور روزگار اپنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
✍️ جناب میاں ظفر اقبال صاحب
&n کے بڑے صاحبزادے کپڑے اور چھوٹے صاحبزادے زرعی ادویات کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
جبکہ بڑی بیٹی آپ کی پیروی میں سرکاری معلمہ ہیں اور چھوٹی بیٹی پسرور بار میں بطور ایڈوکیٹ انسانیت نوازی میں مصروف ہیں۔
✍️ میاں محمد ادریس (راقم الحروف)
کو ہفتم اور ہشتم جماعت کی انگریزی، اردو اور ریاضی جناب میاں ظفر اقبال صاحب سے پڑھنے کا شرف و فخر حاصل ہے۔
؏ ہماری شاعری میں ____ دل دھڑکتا ہے زمانے کا..!!جو ہم محسوس کرتے ہیں __ وہی تحریر کرتے ہیں
Post a Comment